Wednesday, June 19, 2013

ذکاء اشرف کیخلاف حکم امتناعی میں 24 جون تک توسیع


اسلام آباد: (خبر رساں ادارے ) جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت، بین الصوبائی رابطہ کی وزارت نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کیلئے ماجد خان، چشتی مجاہد اور ممتاز نقوی کے نام دیئے۔ عدالت نے حکم امتناعی میں چوبیس جون تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ پیر کو ذکاء اشرف کے خلاف درخواست پر حتمی بحث کی جائے گی۔ عدالت نے اٹھائیس مئی کو چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کو کام کرنے سے روکتے ہوئے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ سے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا تھا۔

No comments:

Post a Comment