Saturday, June 15, 2013

فحش مواد دیکھنے میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے ،امریکی میڈیا


اسلام اباد:امریکی جریدے نے اپنی سروے رپورٹ میں کہا ہے فحش ویڈیو، تصاویر اور مواد دیکھنے میں پاکستانی دنیا میں دوسرے نمبر پر سرفہرست ملک کینیا ہے۔ سروے کے مطابق ہم جنس پرستی کے حق میں 2فی صد پاکستانیوں نے رائے دی ہے ۔۔ پیو ریسرچ نے یہ بھی واضح کیا کہ جن ممالک میں ہم جنس پرستی کی فضا ہموار ہے وہ زیادہ تر سیکولر ممالک ہیں۔ لیکن مصر، نائجیریا اور پاکستان جیسے وہ ممالک جہاں مذہب زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے وہاں ہم جنس پرستی کو مسترد کرنے کا رجحان تو ہے لیکن ان ممالک میں ایسے مواد کی تلاش سب سے زیادہ کی جارہی ہے۔ سابق پاکستانی رکن پارلیمینٹ فرح اصفہانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہم جنس پرستی ملک بھر میں ایک ممنوع موضوع ہے۔لاہور اور کراچی جیسے بڑے شہروں میں ہم جنس پرست اپنے قبائل یا خاندانوں کے باہر نیٹ ورک بناتے ہیں لیکن پشاور جیسے قدامت پسند شہر میں یہ پہچان قدرے پیچیدگی اختیار کرجاتی ہے ۔

No comments:

Post a Comment