Sunday, June 16, 2013

مستونگ: مہر اللہ مگسی 2 محافظوں سمیت اغوا


مستونگ: مستونگ میں سابق گورنر بلوچستان ذوالفقار علی مگسی کے رشتے دار میر مہر اللہ مگسی جھل مگسی سے کوئٹہ آ رہے تھے کہ دشت میں کوئٹہ سبی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے میر مہر اللہ مگسی کو دو محافظوں سمیت اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔ مہر اللہ مگسی کوئٹہ یونیورسٹی بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والی بیٹی کی میت کو لینے کے لئے کوئٹہ جا رہے تھے۔ لیویز انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے مغویوں کی بازبی کے لیے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ لیویز نے مہر اللہ مگسی کی گاڑی دشت کے علاقے تیرامیل سے برآمد کر لی ہے۔ مغوی مہر اللہ مگسی کے رشے داروں نے اغواء کی ابتدائی رپورٹ کوئٹہ سٹی تھانے 
اور لیویز تھانہ دشت میں درج کروا دی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار مغوی کی بازیابی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment