Monday, June 17, 2013

بھارتی وزارت دفاع ائیر بیس کی توسیع کیلئے کشمیروں کی 38سوکنال اراضی پر قبضہ کر رہی ہے، میڈیا رپورٹ


سرینگر( خبر رساں ادارہ )مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے فوجی تسلط کو مزید مستحکم کرنے کیلئے بھارتی وزارت دفاع سرینگر کے ہوائی اڈے کے قریب اپنی ائیر بیس کو توسیع دینے کی غرض سے ضلع بڈگام میں مستقل طورپر 38سو کنال اراضی حاصل کر رہی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق Karewa Damodarنامی اس اراضی کے حصول کے بعد یہ مکمل طورپر بھارتی وزارت دفاع کے کنٹرول میں ہوگی ۔ اس سلسلے میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ہی زمین کی حد بندی کا عمل مکمل کر کے رپورٹ تیار کر لی ہے ۔ یہ اراضی پہلے سے بھارتی فضائیہ کے استعمال میں تھی جو اسے اپنے ائیر بیس اور ہوائی اڈے کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے جبکہ 
اراضی کا کچھ حصہ بھارتی فوج کے زیر استعمال بھی تھا ۔ ریونیو اٹھارٹیز نے بڈگام میں لینڈ ریکوزیشن اینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت زمین کے حصول کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کیلئے تمام کارروائی مکمل کر لی ہے جس کے بعد وزارت دفاع کو فوج اور فضائیہ کے استعمال کیلئے زمین کے حصول کی راہ ہموار ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ چار جون کو ڈویژنل کمشنر کشمیر کو اپنی حتمی رپورٹ بھجوائی تھی اور زمین کے حصول کا حتمی مرحلہ کمشنر کی طرف سے یہ رپورٹ محکمہ داخلہ کو بجھوانے کے بعد شروع ہو گا ۔ یہ زمین کرال پورہ، واتھورہ، بچھرو، دیو باغ ، رنگرتھ، گوگو، ہمہامہ اور واووسہ سمیت بڈگام کے سات دیہات کے رہائشیوں کی ہے اور وہ بھارتی وزارت دفاع کے ساتھ قانونی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

No comments:

Post a Comment