Monday, June 17, 2013

امریکی ارب پتی بزنس مین کا روسی صدر پیوٹن پر انگوٹھی چرانے کا الزام


واشنگٹن (خبر رساں ادارہ) امریکہ کے ارب پتی بزنس میں اور نیو انگلینڈ پیٹریارٹس امریکن فٹ بال ٹیم کے مالک رابرٹ کرافٹ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر 25 ہزار ڈالر مالیت کی انگوٹھی چرانے کا الزام عائد کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رابرٹ کرافٹ نے نیویارک کے ایک ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہا کہ 2005 ء میں سینٹ پیٹرز برگ میں ایک بزنس میٹنگ کے دوران صدر ولادی میر پیوٹن کو میری انگوٹھی پسند آئی اور انہوں نے مجھ سے وہ انگوٹھی دیکھنے کیلئے مانگ لی ۔ اس انگوٹھی میں 124 ہیرے جڑے ہوئے تھے اور اس کی مالیت پچیس ہزار امریکی ڈالر تھی انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن نے انگوٹھی لینے کے بعد اپنی 
جیب میں ڈال دی اور واپس کرنے سے انکار کردیا انہوں نے کہا کہ جب میں نے اس حوالے سے بش انتظامیہ سے بات کی تو حکام نے مجھ پر دباؤ ڈالا کہ وہ خاموش رہے اور کہا کہ وہ صدر پیوٹن کیلئے تحفہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ انگوٹھی کے بعد صدر پیوٹن نے مجھ سے کہا کہ میں یہ انگوٹھی انہیں روسی عوام کیلئے عقیدت کے طور پر انہیں تحفے مین دوں ۔ تاہم میرا مطلب مقصد ہر گز ہیروں سے بھری انگوٹھی صدر پیوٹن کو تحفہ کے طور پر دینے کا نہیں تھا۔

No comments:

Post a Comment