Monday, June 17, 2013

ایپل کمپنی نے کم قیمت آئی فون متعارف کروانے کا منصوبہ بنالیا


نیویارک(خبر رساں ادارہ) امریکہ کی معروف کمپنی ایپل نے کم قیمت آئی فون متعارف کروانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ نئے کم قیمت آئی فون کی قیمت 99 ڈالر ہوگی۔ امریکی نیوز چینل اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق نئے آئی فون پرانے ورژن کے آئی فون سے بہت مختلف ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی کے عہدیدار آئی فون کی چھوٹی سکرین کے حوالے سے صارفین کی شکایات کے حل کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نئے آئی فونز سکرین پر پرانے ورژن کے آئی فونز سے سائز میں بڑے ہوں گے جبکہ ان کی قیمت بھی صرف 99 ڈالر ہوگی۔

No comments:

Post a Comment