Sunday, June 16, 2013

اقوام متحدہ کی جانب سے کوئٹہ اور زیارت میں حملوں کی شدید مذمت ، مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ ہیں، بانکی مون


نیویارک(خبر رساں ادارے)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے قائداعظم ریذیڈنسی اور بولان میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ کی بس پر حملے میں کی مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے، حکو مت ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہر ممکن کوشش کرے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے حالیہ دہشتگردی کی سخت مذمت اور اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئٹہ میں موجود قائد اعظم کی رہائش گاہ زیارت ریزیڈینسی پر دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ کارروائی 
ہے، بولان میڈیکل کالج اورسردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے خواتین کوتعلیم حاصل کرنے کے ان کے بنیادی حق سے روکنے کی کوشش ہے۔ بان کی مون نے حملے میں مرنے والے افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت بھی کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اقوام متحدہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے

No comments:

Post a Comment