Sunday, June 16, 2013

مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ہر قسم کی آمدن پر ٹیکس لاگو ہونا چاہیے، اسحاق ڈار


اسلام آباد(خبر رساں ادارے)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا،امیدہے صوبائی حکومتیں بھی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گی ،ہرقسم کی آمدن پرٹیکس لاگوہوناچاہئے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت مہنگائی پرقابوپانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ،بیشترٹیکسزاگلے دن سے ہی لاگوہوجاتے ہیں جوقانونی عمل ہے ،معاف کئے گئے قرضوں کی ریکوری ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصداضافہ کردیا،جبکہ کمیٹی نے ساڑھے سات فیصداضافے کی تجویزدی ۔پنشن کم سے کم بڑھاکرپانچ ہزارکردی ہے اوردس فیصداضافہ بھی کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ 
جی ایس ٹی میں صرف ایک فیصداضافہ کیاگیا،وزراء اوروزراء اعظم کے صوابدیدی فنڈزکوختم کردیاگیاہے ،اخراجات پرکٹ لگایاگیاہے اورکفایت شعاری کواپنایاجائیگا،وزیرخزانہ نے کہاکہ میرے خیال میں ہرقسم کی آمدن پرٹیکس لاگوہوناچاہئے ،ملک کے لئے ٹیکس اداکرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم اتفاق رائے سے بنناچاہئے ،ملکی مفادمیں فیصلے ہونے چاہئیں ،فیڈریشن کامضبوط ہونابہت ضروری ہے ۔

No comments:

Post a Comment