Sunday, June 16, 2013

بلوچستان میں دہشتگردی: سینیٹ، قومی اسمبلی میں قراردادیں منظور


اسلام آباد:سینٹ کا اجلاس چیئرمین نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہوا۔ نواز لیگ کی رکن نزہت صادق نے کوئٹہ دھماکوں اور حملوں پر مذمتی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ دوسری جانب سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مذمتی قرارداد وزیر قانون زاہد حامد نے پیش کی۔ قرارداد میں زیارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ریذیڈنسی، یونیورسٹی بس میں دھماکوں اور بولان میڈیکل کمپلیکس پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ قرارداد میں شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

No comments:

Post a Comment