Monday, June 17, 2013

حکومت اور اپوزیشن کے پاس طالبان سے مذاکرات کا میکنزم نہیں،شیخ رشید


اسلام آباد :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان قائم کرنے کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے پاس طالبان سے مذاکرات کرنے کے لئے کوئی میکنزم نہیں ہے۔پارلیمنٹ غریب عوام کے مسائل کے حل کے لئے نہیں بلکہ میرے جیسے سرمایہ داروں اور وڈیروں کے لئے بنی ہے۔پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا صوبائی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے ان کے سیاسی فیصلوں کو فالو کرنا بہت مشکل ہے ۔کراچی میں امن قائم کرنے کے حوالے سے بہت سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس طالبان کے ساتھ بات کرنے کا میکنزم نہیں ،بلوچستان میں حملہ کر کے طالبان نے صوبائی حکومت کو احساس دلایا ہے کہ وہ بلوچستان میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریب عوام کے لئے بجٹ میں کچھ بھی نہیں کیا ۔

No comments:

Post a Comment