Saturday, June 15, 2013

زیارت اور کوئٹہ میں حملے افسوسناک ہیں، عوام اتحاد کا مظاہرہ کریں،بلوچستان صوبائی اسمبلی


کوئٹہ :بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ارکان نے زیارت اور کوئٹہ میں حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمن اور دہشت گرد عناصر بلوچستان کے معاشرے کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنانا چاہتے ہیں ان کے مذموم اور ناپاک عزائم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے عوام اتحاد ویکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کریں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو ،رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ درانی،پاکستان مسلم لیگ (ق) کے شیخ جعفرمندوخیل اور ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے زیارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ریزیڈنسی کو نشانہ بنانے اور کوئٹہ میں سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی بس کو نشانہ بنانے اور بی ایم سی ہسپتال میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بندوق کی نوک پر معاشرے کو یرغمال بنانے کی 

خواہاں قوتیں بلوچستان اور عوام کی خیر خوا نہیں بلکہ عوام اس صوبے کی دشمن ہیں جن کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ بلوچستان پسماندگی اور محرومی کی دلدل میں دھنسا رہے جو نہیں چاہتیں کہ بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو جس طرح یونیورسٹی کی طالبات کو نشانہ بنایا گیا یہ بلوچ پشتون روایات اسلامی اقدار کے منافی اقدام اور سفاکانہ عمل اور دہشت گردی کی بدترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں صبر و تحمل دے اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ارکان اسمبلی نے کہا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف منظم انداز میں جنگ لڑنا ہوگی اور یہ صرف حکومت اور اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ سیاسی و جمہوری قوتوں ،سول سوسائٹی کے نمائندؤں اور میڈیا سمیت معاشرے کے تمام ذی شعور افراد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومت کا ساتھ دیں تاکہ صوبے کے امن کو تہہ و بالا کرنے والوں کا محاسبہ کرکے بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے جو ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اور اس گھر کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری بلکہ فرض ہے ۔

No comments:

Post a Comment