Monday, June 17, 2013

کوئٹہ میں حملوں اور دھماکوں کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی سات دن میں رپورٹ پیش کرے گی


کوئٹہ: کوئٹہ میں دہشتگردوں کے حملوں اور دھماکوں کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی سات دن میں رپورٹ پیش کرے گی جبکہ زیارت ریزیڈنسی دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیاگیا۔ کوئٹہ میں ویمن یونیورسٹی بس اور بی ایم سی دھماکوں کی تحقیقات کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن محمد طارق کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی سات روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ اعلی حکام کو پیش کرے گی۔ دوسری جانب بولان میڈیکل کمپلیکس میں سرچ آپریشن کے بعد ایف سی کے اضافی دستے پیر کو بھی تعینات رہے۔ کوئٹہ کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ رہی ادھر قائد اعظم کی رہاشگاہ زیارت ریزیڈنسی کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیاگیا۔

No comments:

Post a Comment