Saturday, June 15, 2013


بجٹ میں اصلاحات نہ کی گئیں تو معاشی ڈرون سے کم نہیں ہوگا،مولاناحیدری
قلات :جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بجٹ میں اصلاحات نہ کی گئیں تو یہ بجٹ عوام الناس پر معاشی ڈرون حملے سے کم نہیں ہوگا بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار کردی گئی ہیں جس سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے قلات میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہاکہ موجوہ بجٹ سے غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گے ملازمین جوکہ ریاست معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا اور ملک کی اتنی بڑی طبقے کو ریلیف نہ دینا تشویش کی بات ہے انہوں نے کہاکہ سبسڈی کی خاتمے ملکی معیشت پر اور خاص طور پر زراعت پیشہ افراد زیادہ متاثر ہونگے بالخصوص بلوچستان کا زمیندار کاشت کار زیادہ متاثر ہونگے انہوں نے کہاکہ جمعیت سمجھتی ہے کہ بجٹ 
متوازن بنانے کیلئے اسکی اصلاح ضروری ہے ورنہ غربت اور مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوگا جسکا ملک پر معاشرتی طور پر بھی برے اثرات مرتب ہونگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جمعیت حکومت کی ہر اچھے اقدام کی حمایت اور غلط کام کی مخالفت ضرور کریگی ۔

No comments:

Post a Comment