Saturday, June 15, 2013


کارکنوں کے قتل ، مسخ شدہ لاشوں کیخلاف بی ڈبلیو ایم کی کال پر ہڑتال
خضدار :بلو ورناموومنٹ کے کال پر ہفتے کے روز خضدار شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہا تفصیلات کے مطابق بلوچ تنظیم بلوچ ورناموومنٹ نے سیاسی کارکنوں کی قتل عام مسخ شدہ لاشیں پھینکنے لاپتہ کارکنوں کی عدم بازیابی اور خضدار میں سیاسی کارکنوں جاوید بارانزئی اور حاجی علی اکبر موسیانی کے ڈیٹھ اسکواڈ کے ہاتھوں قتل گھروں پر بم حملوں کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی ہڑتال کے دوران شہر میں ہوکا عالم تھا اور شہر وگردونواح کے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز تعلیمی ومالیاتی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند تھے اور سرکاری دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر تھی اور ہسپتال میڈیکل اسٹورز اور ہوٹلوں کے بند ہونے کی وجہ سے 
لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا کاروباری مراکز بند ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی تھی جبکہ دیہاتوں اور قریبی علاقوں کے لوکل پبلک ٹرانسپورٹ بھی شہر نہین آئے جس وجہ سے اندرون شہر پہیہ جام کا سماء تھا جبکہ خضدار انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے تھے اور سیکورٹی فورسز دن بھر شہر میں گشت کرتے رہے تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور مجموعی طور پر ہڑتال پرامن رہی ۔

No comments:

Post a Comment