Monday, June 17, 2013

پاپوا نیوگنی میں جنسی تشدد کا نشانہ بنانے پر لڑکی نے والد کا سر تن سے جدا کردیا


پورٹ مورس بے(خبر رساں ادارہ) آسٹریلیا کے ہمسایہ ملک پاپوانیو گنی میں ایک شخص نے اپنی ہی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا‘ لڑکی نے انتقاماً والد کو قتل کرکے اس کا سر تن سے جدا کردیا۔ آسٹریلوی خبر رساں ادارے کے مطابق پاپوا نیو گنی کے مغربی علاقے میں ایک چالیس سالہ شخص نے گھر میں موجود اپنی اکیلی اٹھارہ سالہ بیٹی کو ساری رات بار بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقامی افراد کے مطابق مقتول شخص کی بیوی اور دو مزید بچے اپنے رشتے داروں کے گھر گئے ہوئے تھے جبکہ مقتول شخص اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر پر اکیلا تھا جس پر اس شخص نے اپنی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تاہم صبح ہونے پر جب وہ شخص ایک بار پھر اپنی 
بیٹی کی طرف بڑھا تو اس کی بیٹینے گھر میں موجود تیز دھار چاقو سے وار کرکے اپنے والد کا سر تن سے جدا کردیا۔

No comments:

Post a Comment