Sunday, June 16, 2013

برطانیہ:مسجد میں مشتبہ شخص کا حملہ ، چار افراد زخمی


برمنگھم (خبر رساں ادارے )برطانیہ کے شہر برمنگھم کی مسجد میں نامعلوم افراد کے حملے میں پولیس افسر سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ،مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔برمنگھم کے علاقے واش وڈ میں مسجد میں ایک شخص نے چار افراد کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا،مسجد میں پولیس کو بلایا گیا،پولیس کے آنے پر حملہ آور نے پولیس آفیسر پر بھی حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق پولیس افسر سمیت چاروں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے مسجد سے 32 سالہ مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

No comments:

Post a Comment