Saturday, June 15, 2013

زیارت میں نامعلوم افراد نے قائداعظم ریذیڈنسی کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا، 1جاں بحق


کوئٹہ(خبر رساں ادارہ) بلوچستان کے علاقے زیارت میں نامعلوم افراد نے قائداعظم ریذیڈنسی کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیاجبکہ فائرنگ سے ایک اہلکارجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب چار نامعلوم مسلح افراد زیارت میں موجود قائداعظم ریذیڈنسی میں گھس گئے جہاں پرانہوں نے 4ریموٹ کنٹرول اور پٹرول بم کے ذریعے قومی ورثے کی حامل عمارت قائداعظم ریذیڈنسی کو تباہ کردیا وہاں پرموجود دو سیکورٹی اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار محمد طاہر جاں بحق ہوگیااواقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دھماکے کے بعد ریذیڈنسی میں آگ بھڑ ک اٹھی جس 
سے قائداعظم محمد علی جناح کے زیراستعمال اشیاء اور تصاویر راکھ کا ڈھیر ہوگئیں زیارت میں فائر بریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ سے جانے والے فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔بم ڈسپوزل کے عملے نے قائداعظم ریذیڈنسی کے قریب نصب 6بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لئے۔

No comments:

Post a Comment